دنیا

صدر ٹرمپ کو تحریک مواخذہ کے اجلاسوں میں حاضر ہونے کا نوٹس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کو تحریک مواخذہ کے اجلاسوں میں حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں عدالتی کمیٹی کے سربراہ جری نادلر نے صدر ٹرمپ کو ایک خط ارسال کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ چھے دسمبر تک تحریک مواخذہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کردیں ۔

انہوں نے ریپبلیکن ارکان سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے ممکنہ شواہد اور دستاویزات پیش کردیں۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم بھی ان اجلاسوں میں شرکت کرکے اپنے ثبوت و شواہد پیش اور گواہوں سے جرح کرسکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی آئندہ بدھ سے قانونی ماہرین کی موجودگی میں ٹرمپ کے مواخذے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زلنسلکی کے درمیان اس ٹیلی فونی مکالمے کا راز فاش ہوجانے کے بعد جس میں امریکہ کے آئندہ صدارتی امیدوار جوبایڈن پر دباؤ ڈالنے کی بات کی گئی ہے امریکہ کے ڈیموکریٹس ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button