مشرق وسطی

صدی کی ڈیل ٹرمپ اور اسرائیل ڈیل ہے جسےعرب ممالک کی حمایت حاصل ہے، شیخ عیسی قاسم

شیعت نیوز : بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے صدی کی ڈیل کو فلسطینی اہداف کے سراسر خلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل در حقیقت ٹرمپ اور اسرائیل کی ڈیل ہے جسے امریکہ کے اتحادی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟
آیت اللہ شیخ ایسا قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدی کی ڈیل میں ایک طرف اسرائیل اور امریکہ ہیں اس معاملے کا دوسرا فریق کون ہے؟ فلسطینی عوام اور فلسطینی سیاسی قیادت تو اس ڈیل کے خلاف ہیں۔ فلسطینی فلسطین کے اصلی مالک اور اصلی فریق ہیں اس ڈیل میں ان کی جگہ کہاں ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی حکام اور عوام اس ڈیل کے خلاف ہیں ۔ امریکہ اور اسرائیل در حقیقت اپنے اتحادی عرب ایجنٹوں کے ذریعہ اس معاملے کو فلسطینیوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو وہ جلد از جلد انجام دینے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ۔ شیخ عیسی قاسم نے فلسطین کے بارے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بادشاہوں کے تخریبی کردار کی بھی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ بادشاہوں کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button