دنیا

صدی کی ڈیل کے بارے میں اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل صدی کی ڈیل کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین اور بلجیئم کے سفیر مارک پیسٹین ڈی بایسٹور نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے سینچری ڈیل منصوبے کے بارے میں گفتگو کے لئےگیارہ فروری کو سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔

پیسٹن نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سینچری ڈیل کے بارے میں محمود عباس کے خیالات سے آگاہی حاصل کریں گے۔

بیلجیئم کے سفیر مارک پیسٹن نے سلامتی کونسل کی مرحلہ وار صدارت سنبھالنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ فروری کو اس اجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جرڈ کوشنر اس ڈیل کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور سوالوں کے جوابات دیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button