صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف پوری فلسطینی قوم متحد ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ کے تیار کردہ ناپاک صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف پوری فلسطینی قوم متحد ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی آبائی سرزمین کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش اور غداری کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وہ اس منصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
امریکہ نے فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کے لیے سینچری ڈیل کے نام سے ایک سازشی منصوبہ تیار کیا ہے۔
اسرائیل اور امریکہ باہمی گٹھ جوڑ سے تیار کیے جانے والے اس منصوبے کی بعض عرب ممالک بھی حمایت کر رہے ہیں۔
سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہو گا اور صرف غزہ اور غرب اردن کے محدود علاقوں پر ہی فلسطینیوں کا اختیار ہو گا۔