اہم پاکستانی خبریں

سعید غنی، وقارمہدی کی نمائش دھرنے میں آمد

شیعہ نیوز:کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِیک جہتی کے لیے دیئے گئے دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما سعید غنی، وقارمہدی اور دیگر رہنما پہنچ گئے۔

پاکستان پیپلز ارٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یک جہتی کیا اور مقتولین کے اہلِ خانہ سے تعزیت و دلی افسوس کا اظہار کیا۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِ یک جہتی کے لیے اہلِ تشیع کمیونٹی کا احتجاج کراچی میں بھی جاری ہے۔

آج صبح تک کراچی کے مزید کئی مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے، مجموعی طور پر مرکزی شاہراہوں کو 21 سے زائد مرکزی مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button