اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قاتلوں کے ناموں کا اعلان جلد ہوگا: الحشد الشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں عراقی عدلیہ کی جانب سے استقامت کے شہید کمانڈروں کے قتل کے مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔

الحشدالشعبی کے میڈیا سیل کے سربراہ مہند العقابی نے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کیس میں چالیس افراد ملوث ہیں جن میں سے بعض عراقی اور بعض امریکی ہیں ۔

مہند العقابی نے زور دے کر کہا کہ باوجود اس کے کہ شہید سلیمانی کے قتل کیس میں عراقی عدلیہ کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا ہے تاہم اس نے مجرموں کی شناخت کے بارے میں غیر معمولی کارروائیاں اور اقدامات انجام دیےہیں اور آئندہ چند روز میں ان مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔ اس درمیان الحشدالشعبی کے انٹیلیجنس شعبے نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے شام سے ملحق عراق کے سرحدی علاقے مغربی عکاشات میں شہید سلیمانی اور شہید المہندس کی تصویروں کے بیلبورڈ کے کنارے شمعیں روشن کیں اور ان دونوں شہدائے گرانقدر کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button