اہم پاکستانی خبریں

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اسرائیل پر حماس کے حملہ کی حمایت کرتے ہوئے جہاد کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز:جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اسرائیل پر حماس کے حملہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے جہاد کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ہم پاکستان بھر کے عاشقان مصطفےٰ (ص) اور مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں، میں جمعیت علماء پاکستان کے صدر کی حیثیت سے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد کی طرف سے فلسطینی اور غزہ کے مجاہدوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتا ہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے، ہم ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

صاحبزادہ محمد زبیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جس نے مسجد اقصیٰ پر برسہا برس سے قبضہ کیا ہوا ہے اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، چھوٹے چھوٹے بچوں کو شہید کررہا ہے، بوڑھوں کو شہید کررہا ہے اور ان کی زندگی تلخ کردی ہے، غزہ کا برسہا برس سے محاصرہ کیا ہوا ہے ایسی صورتحال میں تنگ آمد بجنگ آمد ہمارے غزہ کے مجاہد فلسطینیوں نے اسرائیل پر حملہ کیا اور اللہ کی مدد آئی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسرائیل کے فوجی گرفتار ہوجائیں گے اور اسرائیل میں ہلچل مچ جائے گی، اسرائیل اور اس کے گماشتے گھبرا جائیں گے، یہ اللہ کی مدد ہے اور یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے، تھوڑے بھی ہو تم کفر کے مقابلے میں آؤ، اللہ تمہاری مدد کردے گا۔

صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ اللہ نے مدد کی اب پوری امت مسلمہ کا امتحان ہے وہ اپنے ان نہتے مسلمان بھائیوں کی کس طرح مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں تو امریکہ اور اس کے حواری آگئے ہیں لیکن مسلمان حکومت کے مسلم حکمراں کہاں ہیں، اس وقت ان کی غیرت اور حمیت چیلنج ہے وہ آئیں اور اپنے ان مسلمان بھائیوں کی عملی طور پر مدد کریں، ہماری پاکستانی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی عملی طور پر غزہ کے مجاہدین کی مدد کریں، ہمیں اجازت دیں جمعیت علماء پاکستان کے ہزاروں کارکن اس وقت فلسطین جاکر اپنے غزہ کے مجاہدین کے ساتھ شانہ بشانہ عملی جہاد کے لئے تیار ہیں، اس لئے کہ یہ اقصیٰ ان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مرکز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button