پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، موکب زینبیہ کی جانب سے عوام کیلئےسہولت بازار کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آسمان چھوتی مہنگائی کے پیش نظر موکب زینبیہ نے کراچی کی انچولی سوسائٹی میں سہولت بازار لگایا، جس میں عوام کو سستے داموں آٹا اور سبزیاں فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موکب زینبیہ کراچی نے عزم فاؤنڈیشن کے تعاون سے انچولی سوسائٹی میں امام بارگاہ شہدائے کربلا کے سامنے سہولت بازار لگایا، جس میں مارکیٹ کے مقابلے میں آٹا اور مختلف اقسام کی سبزیاں سستے داموں فروخت کیلئے پیش کی گئیں، انچولی سوسائٹی سمیت گردونواح کے علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے سہولت بازار میں آکر خریداری کی۔

اس موقع پرشہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی ہے، آسمان چھوتی مہنگائی کے باعث دو وقت کے کھانے کا حصول بھی مشکل بن چکا ہے، عوام فاقوں اور خوکشی پر مجبور ہو گئی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر اور بلاامتیاز احتساب کے دعوے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ بھی پورا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کیلئے خوشخبری، ایران نے پاکستان سے ہفتہ وار پروازیں بحال کردیں

شہریوں کا کہنا تھا کہ موکب زینبیہ نے شدید مہنگائی کے عالم عوام کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار لگایا، جو بہت بڑی لائق تحسین و لائق تقلید کاوش ہے، اور حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، کیونکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی و ریلیف دینا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر شہریوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الفور کمی لائے، اشیائے خوردونوش اور روزآنہ استعمال کی اشیاء کی کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کا سدباب کرے اور وعدوں اور دعوؤں کے مطابق عوام کو فوری ریلیف دے۔

انتظامیہ موکب زینبیہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستا آٹا اور سستی سبزیاں فراہم کرنے کیلئے انچولی سوسائٹی میں سہولت بازار لگایا گیا، ان شاء اللہ شہر کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی موکب زینبیہ کی جانب سے سہولت بازار لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button