مشرق وسطی

صیہونی فوج کا الخلیل میں کریک ڈاؤن ،102 مزدور زیر حراست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریک ڈاؤن کے دوران ایک سو سے زائد فلسطینی محنت کش حراست میں لے لیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلسطینی محنت کش جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ سے بغیر اجازت گذرنے کی کوشش کررہی تھے۔

رپورٹ کے مطابق فوج نے ’’خلاف قانون‘‘ سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 102 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

حراست میں لیے گئے فلسطینی سنہ الظاھریہ چیک پوسٹ سے گذر کرفلسطین کے دوسرے علاقوں میں جانے کی کوشش کررہے تھے۔انہیں حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام می طرف سے الخلیل کے باشندوں کے دوسرے فلسطینی علاقوں بالخصوص سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں محنت مزدوری کے لیے سفر کو درندازی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی مزدور پیشہ شہریوں کو گرفتار کرنے کا پہلا موقع نہیں۔ آئے روز اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو حراست میں لے کران پرسنہ 1948ء کے علاقوں میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست غرب اردن میں بے روزگاری سے تنگ فلسطینیوں کو کام کاج کی کوشش کے دوران حراست میں لےکرانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button