
انجمن حسینی الفقراء کے سالار نوحہ خواں بابا سائیں رحمان انتقال کرگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انا للہ وانا الیہ راجعو ن،انجمن حسینی الفقراء کے عظیم سالار و بزرگ نوحہ خواں بابا سائیں رحمان رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
انجمن حسینی الفقراء کے بانی اور روحِ رواں و بزرگ نوحہ خواں بابا سائیں رحمان گزشتہ کچھ عرصے سے شدیدعلیل تھےاور کل رات وہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ہیئت آئمہ مساجد و علما امام پاکستان کے تحت جشن صادقینؑ اور اتحاد امت سیمینار
انجمن حسینی الفقراء کے مطابق بابا سائیں رحمان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جمال شاہ کے پڑ میں اداکردی گئی۔
سائیں رحمان بابا نے ’’داستان شجاعت کا دارین میںایک مثل کردار عباس ؑ ہے ‘‘ سمیت سینکڑوں ایسے کلام پڑھے جنہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی اوربابا سائیں رحمان کے یہ کلام انہیںمومنین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے ۔
مرحوم بابا سائیں رحمان کیلئے سورۂ فاتح کی التماس ہے۔