پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افسوس 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں ، محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد علی نقوی نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی مزدور، کسان اور جفاکش قومی تعمیر و تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں

شیعہ نیوز :  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنر مندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے، افسوس 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ میں مداخلت کا تدارک ہونا چاہیے،ایجنسی کیلئے ہیر پھیر نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس

علامہ ساجد علی نقوی نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی مزدور، کسان اور جفاکش قومی تعمیر و تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں، وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا حکومت مزدوروں کی عزت اور وقار کو تحفظ دے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے، مزدور اللہ کا دوست ہے، ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button