
سال نو کا جشن منانے اسرائیلی چرس اور حشیش لے کر دبئی پہنچ گئے
شیعہ نیوز؛ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا شاخسانہ ہے کہ اسرائیلی یہودی چرس اور حشیش دبئی اسمگل کرنے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی بحالی کے بعد سال نو کا جشن منانے کے لیے اسرائیلیوں نے دبئی کا رخ کرلیا۔
یاد رہے جب سے متحدہ عرب امارات نے قبلہ اول بیت مقدس سے منہ موڑ کر اپنا رخ اسرائیل کی جانب کیا ہے تب سے امارات اسرائیلی سمگلرز کا اڈا بن چکا ہے۔ اسرائیلی یہودی فلسطین پر مظالم ڈھالنے کے بعد عیاشی کرنے اب دبئی کا رخ کرتے ہیں۔
امارات اسرائیل دوستی اس قدر عروج کو پہنچ چکی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دوست اسلامی ملک پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کے لیے ویزا پالیسی سخت کردی ہے.
ان دنوں دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر نے سب کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ امارات میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ہے، مگر اسرائیل سے دوستی کے نشے میں نسل پرست اسرائیلی یہودیوں کو دبئی میں کھولی چھوٹ دے کر اپنے ہی قوانین کو قربان کر ڈالا ہے۔
یاد رہے چرس و حشیش منشیات ہیں کہ جن کو ساتھ رکھنا بھی جرم ہے