اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی: آغا علی رضوی
"شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے تکفیری ٹولے کی جانب سے متنازعہ بل کی آڑ میں گلگت بلتستان کی حالات خراب کرنے اور اسی تناظر میں نائب امام جمعہ سکردو آغا سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس کے یوتھ اور علماء نے بلتستان کے علما کو دورہ چلاس کی دعوت دی تھی، اور ہم جانے والے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔
ہم فرقہ واریت پھیلانے کے مکروہ خواب دیکھنے والوں کو مایوس کریں گے۔
محترم شیخ جعفری صاحب کا حکم ہے، جناب آغا باقر الحسینی صاحب کا حکم ہے کہ کوئی پتہ نا ہلے۔ بیشک کوئی پتہ نہیں ہلے گا ۔
آغا باقر الحسینی پہ ایف آئی آر کو فوری واپس لیں۔ مزہبی انتشار پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔
آغا باقر الحسینی صاحب نے اپنی زمہ داری ادا کی ہے اب ہماری زمہ داری شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان میں صرف اہل تشیع مظلوم نہیں بلکہ اہل سنت بریلوی و حنفی بھی مظلوم ہیں۔
میں سنی مسلمان بھائیوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہداری لیتا ہوں۔
ہمارے گھر کے دروازے اہلسنت بھائیوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔
"