مشرق وسطی

سلفیت میں صیہونی آبادکاروں کی اسلامی مزارات کی بے حرمتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پراشتعال انگیز دھاوے بولے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اسلامی مزارات کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی اشرار نے مقدس مقامات میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ صیہونی آباد کاروں کی آمد کا سلسلہ صبح نماز فجرکے بعد شروع ہوگیا تھا۔

صہیونی آبادکاروں قصبے میں اس وقت جب داخل ہوئے جب بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی گلیوں میں تعینات تھے۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کار سلفیت میں’’ارئیل‘‘ صیہونی کالونی کی طرف گئے جہاں اسلامی مذہبی مراکز میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

ادھر صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں کفر حارث میں تین مقامات پر مذہبی مراکز پراشتعال انگیزدھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button