پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد بے لگام ہونے لگے، انچولی سوسائٹی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدر شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انچولی سوسائٹی نورانی گراؤنڈ کے قریب بھارتی و امریکی فنڈڈملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاسبان عزاءکے رہنما اور مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدرکو شہید کردیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ شہیدسلمان حیدر کو چار گولیاں ماری گئیں ۔

پولیس کے طابق شہیدسلمان حیدر انچولی سوسائٹی میں گھر کے باہر گاڑی سے اترے تو تعاقب کرنے والے موٹرسائیکل سوار2 دہشتگردوں نےفائرنگ کردی جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمان حیدر شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button