دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ ناکارہ ہو گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی اور ایک ہاتھ ناکارہ ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہو گیا ہے۔ ایجنٹ نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ملعون سلمان رشدی کے سینے میں مزید 15 زخم ہیں جن میں گردن کے تین گہرے زخم بھی شامل ہیں۔ اس کے ایک بازو کی نسیں کاٹ دی گئی ہیں جس سے بازو ناکارہ ہو گیا ہے، معلون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیو یارک میں حملہ کیا گیا تھا۔

ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی نژاد 24 سالہ ہادی مطر نے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔ ملعون سلمان رشدی نے 1988ء میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button