سامرا میں داعش کے ٹھکانے پر میزائلی حملہ، متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی
شیعہ نیوز: سامرا آپریشن کے ذرائع نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گرد ٹولے داعش کے ایک ٹھکانے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد انسان نما درندے ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
رضاکار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ اور الانبار میں دو خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔