مشرق وسطی

سعودی عرب میں خواتین کے نیم عریاں لباس میں ’سامبا‘ رقص کی ویڈیوز وائرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے صوبے جازان میں خواتین کی جانب سے نیم عریاں لباس میں برازیل کے روایتی رقص ’سامبا‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جازان فیسٹیول 2022 میں بنائی گئی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ویڈیوز میں تین غیر ملکی سامبا رقاصوں کو جنوب مغرب میں جازان کی ایک مرکزی شاہراہ میں ڈانس کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔

عوامی ردعمل پر جازان کے گورنر نے تسلیم کیا کہ سامبا ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ’جازان فیسٹیول‘ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے دوسرے لوگ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button