پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سامراجی طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں

شیعہ نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی نظر میں یہ عظیم سائنسدان اسلامی ترقی و غلبہ کی علامت اور امریکی و اسرائیلی مظالم کی راہ میں رکاوٹ تھا، اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں، او آئی سی اس سنگین سانحہ کو عالم اسلام کےخلاف دہشت گردی قرار دے کر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت پورےعالم اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

لاہور کے جامعہ المنتظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدان کا قتل اسلامی ممالک کی قوت و طاقت کو نقصان پہنچانے کی سفاکانہ دہشت گردی ہے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران دشمنی کی وجہ اس کی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ ہے، نامور سائنسدان کے بارے اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکومتوں کے اسرائیل سے دوستی کے بھیانک نتائج ایران کے ایٹمی سائنسدان کی شہادت سے سامنے آنا شروع ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود فریبی ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت کو یقینی بنا کر تینوں شیطانی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button