دنیا

ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں: جی 77

شیعہ نیوز:گروپ 77 اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف لگی ایک طرفہ معیشتی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انکے فوری خاتمے پر زور دیا۔

گروپ 77 کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ کثیر الجہتی کی حمایت کی ضرورت کو لازمی سمجھتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کو عالمی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم کامیاب کثیر الجہتی تعاون سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جی- 77 گروپ اور چین، 136 ممالک پر مشتمل ہے اور یہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ مانا جاتا ہے۔ جی- 77 گروپ اور چین سالانہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہوتا ہے تا ہم اس سال کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر آن لائن منعقد ہوا۔

حالیہ مہینوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بہت سی عالمی شخصتیں اور ممالک ایران کے خلاف عائد یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود وائٹ ہاؤس نشیں امریکی حکام اپنی یک طرفہ اور حد اکثر دباؤ کی پالیسیوں کو جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

امریکی پابندیاں مختلف شعبوں بالخصوص کورونا کے پیش نظر طبی شعبے میں ایران کے لئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف امریکہ کے اس قسم کے دشمنانہ اقدامات کو اقتصادی و طبی دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ ان اقدامات کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button