پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ چلاس 3اپریل 2012 ، جب بسوں میں مومنین کو شناخت کرکے شہید کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ چلاس 3اپریل 2012 پاکستانی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن جب 12 شیعیان حیدرکرارؑ کو شناختی کارڈ دیکھ کر بسوں سے اتارا گیا اور انہیں بیابان میں گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔

سانحہ چلاس گلگت بلتستان کی تاریخ کا بدترین افسوسناک واقعہ ہے۔ سانحہ چلاس جیسے اندوہناک واقعے سے دلوں کو جو زخم پہنچے ہیں وہ مندمل ہونا ممکن نہیں۔ سانحہ چلاس کے مجرموں کو تاحال کسی قسم کی سزا نہ ملنا افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ چلاس کو آج11 برس مکمل ہوگئے، اس وہشت ناک سانحے میںسعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے شیعیان حیدر کرارؑ کو شناختی کارڈ اور کمر پر ماتم زنجیر کے نشانات دیکھ کر نیچے اتارا اور انہیں بے دردی سے گولیوں سے چھلنی کردیا تھا ۔اس سانحے میں شہید ہونے والے کئی ایک شہداء کی لاشیں دریامیں بھی پھینک دی گئی تھیں جو کئی روز گذرنےکے بعد برآمد ہوئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں جنت میں امام حسین ؑکے جمال کودیکھنے سے زیادہ اہمیت کسی اور حسن و جمال کو دیکھنے کی نہیں ہوگی،مولانا سید کاظم عباس نقوی

دہشتگرد اس قدر مطمئن تھے کہ انہوں نے اس سارے سانحے کی ویڈیو بنائی اور اسے انٹرنیٹ پر جاری بھی کیا گیا جس میں تمام دہشتگردوں کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ دہشتگردوں کی ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود 11 برس بعد بھی دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعے میں ملوث کسی ایک بھی مجرم کو تاحال سزا نہ دی جاسکی۔

شہدائے سانحہ چلاس کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button