پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ مچھ کے سفاک قاتلوں کے خلاف آپریشن کیا جائے: علامہ ساجد نقوی

سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ مچھ بلوچستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی اداروں کی شہریوں کے تحفظ میں ناکامی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیسیوں قاتلوں کا جھتہ واردات کرکے چلا کیسے گیا؟قاتل اتنے طاقتور کیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ 11شیعہ ہزارہ محنت کشوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے تیز دھار آلہ سے قتل اور ذبح کرنادرندگی اورسفاکیت کی بد ترین مثال ہے ۔

علامہ ساجد نقوی نےمطالبہ کیا کہ بے گناہ محنت کشوں کے سفاک قاتلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعشی دہشتگردوں نے مچھ کے علاقے میں 11 شیعہ کان کنو ں کو اغوا کرکے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button