اہم پاکستانی خبریں

بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا رات 8 بجے تک بازار کھولنے کا فیصلہ تاجروں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر پہلے بھی عمل کیا آئندہ بھی کرینگے، حکومت دیہاڑی دار طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب کو نہیں غربت کو ختم کرنے کیلئے کام کیا جائے، بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور غریبوں کو بلاسود قرضے دینے اور نئے کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ غریب کا روزگار بھی چلتا رہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جا سکے، کاروبار بند، مزرات اولیاء بند، شادی ہالز بند، پارک بند یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، ایسی پالیسیاں خوف کی فضاء قائم کر رہی ہیں، دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء روحانیت کے مرکز ہیں، ولیوں کے طفیل دعائیں قبول ہوتی ہیں، مزارات سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات کو کھولا جائے، ایس او پیز کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button