اہم پاکستانی خبریں
مسلم ممالک کو انتہاپسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، ثروت اعجاز قادری
شیعہ نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جنونی انتہاپسند دہشتگردوں کے خلاف مغربی مماک آپریشن کیوں نہیں کر رہے، مسلم ممالک کو انتہاپسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغرب میں اسلاموفوبیا کا شکار تنگ نظر و تعصب پسند ہیں، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی یہود و نصاریٰ کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں انتہاپسندوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، اقلیتوں کا تحفظ ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے، مغرب کلچر کو مشرق میں فروغ دینے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں مسلمان اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، انسانیت اور امن کے علمبردار یورپی ممالک میں مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں۔