شیطان نیتن یاھو نے ہٹلر کے جنگی جرائم کو بھی پیچھے چھوڑ یا، نکولس مادورو
شیعہ نیوز: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ جرمنی کے نازی رہنما ایڈوولف ہٹلر نے بھی ایسے جرائم نہیں کیے جو اس وقت شیطان صف اسرائیلی لیڈر بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں صہیونی فلسطینیوں کے خلاف کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہٹلرنے بھی ایسے جرائم کی جرات نہیں کی جو "عفریت” صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کیے ہیں، جسے یورپی یونین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سلطنت نے بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو نے امریکہ اور مغرب کی مدد سے فلسطینی اور لبنانی عوام پر ہولناک جنگ مسلط کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وحشی جانور کو پکڑ کر اصطبل میں واپس بھیج دیں گے: حزب اللہ
وینزویلا کے صدر نے آج اپنے بیانات میں کہا کہ ’’نیتن یاہو میں اب بھی جرات ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے حکم پر جنوبی لبنان میں موجود امن دستوں کو واپس بلانے کے لیے اقوام متحدہ کو حکم دے رہا ہے‘‘۔
مادورو نے پچھلے بیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ "اسرائیل نے سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کو جنگ بندی کو روکنے کے لیے شہید کیا جیونکہ وہ دونوں جنگ روکنے کے لیے کام کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ "نیتن یاہو نے غزہ میں ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی۔ کیا یہ جنگ ہے؟ "یہ نسل کشی ہے”۔