پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے مشکل وقت میں سعودی عرب کی امداد، اصل کہانی سامنے آگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب پاکستان کا گہرا اور مضبوط دوست ہےجس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ اس دوستی کی اور امداد کی اصل کہانی ملاحظہ کریں۔

حال ہی میں پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے سعودی عرب نے3ارب ڈالر ’’امداد‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہ امداد ہے، جسے بوتل میں بند کرکے دیا گیا ہے کہ ہم بوتل کو کھول نہیں سکیں گے بلکہ صرف دیکھ سکیں گے۔یعنی یہ رقم ہمارے اکاؤنٹ میں پڑی رہے گی استعمال نہیں ہوگی۔

مزیدار بات یہ ہے کہ اب ہمارے اس گہرے دوست سعودی عرب نے اس ’’امداد‘‘ پر بھی ہم سے سود مانگ لیا ہے۔ ہمارے گہرے دوست نے حکم دیا ہے کہ اس امداد پر 4 فیصد سود دینا ہوگا۔ یعنی خادمین حرمین شریفین یعنی آل سعود نے بھی سود کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ جی ہاں وہی سود جسے اسلام نے حرام قرار دیا ہے۔ اب سوال تو بنتا ہے کہ حضور آپ تو ہمارے گہرے دوست ہیں، ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کرتے ہیں، پھر اس مشکل میں پاکستان کی مدد کرنے پر سود کا مطالبہ کس لیے؟

یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی ملک کا شرمناک اقدام ، زنا کو جائز قرار دے دیا

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کی ’’مفت مدد‘‘ نہیں کی بلکہ جب بھی پاکستان نے سعودی عرب سے کچھ مانگا، اس کے بدلے میں سعودی عرب نے اپنے مطالبات کی ایک لمبی فہرست تھما دی اور کہا کہ پاکستان ہمارے لئے یہ کام کرے تو ہم امداد دیں گے۔

ابھی کل کی ہی بات ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے ملایشیاء میں ایک کانفرنس رکھوائی تھی، اس کی میزبانی اور ایجنڈا بھی ہمارا ہی تھا، کانفرنس کا مقصد اسلامو فوبیا کیخلاف اسلام کا درست چہرہ پیش کرنا تھا، مگر ہمارے گہرے دوست نے وزیراعظم کو ریاض طلب کر لیا اور دھمکی دی کہ آپ او آئی سی کے مقابلے میں نیا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں؟ فوراً اس سے دستبردار ہو جائیں، ورنہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو نکال دیا جائے گا اور دیا گیا قرضہ بھی واپس لے لیا جائے گا۔ ہمارے گہرے دوست سعودی عرب کی اس دھمکی سے ہمارے وزیراعظم لیٹ گئے اور کوالالمپور کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔

اب پاکستان میں سعودی عرب کے حامی یا ریال خور کچھ مُلاں ڈونگرے بجا رہے ہیں کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کردی لیکن ان مُلاں حضرات سے گزارش ہے کہ جناب سعودی عرب نے امداد کے بدلے سود مانگ لیا ہے اب ذراسود کی حرمت پر تو فتویٰ صادر فرما دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کوماموں بنادیا

ہمارے گہرے دوست نے جو ’’امداد‘‘ پاکستان کو دینی ہے، یہ ایک سال تک ہمارے اکاونٹ میں رہے گی۔ ہم خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ اس سے آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ آئی ایم ایف ہم سے زیادہ جانتا ہے کہ یہ امداد بند بوتل ہے، جسے ہم کھول نہیں سکتے۔

دنیا بھر کےماہرین معاشیات پریشان ہیں کہ سعودی عرب دنیا کاواحد ملک ہے جو امداد بھی سود پر دیتا ہے، حالانکہ امداد کا مطلب ہی ’’مفت مدد‘‘ ہوتا ہے۔ لیکن یہ کیسی امداد ہے، جو نہ ہم خرچ کرسکتے ہیں اور نہ اس کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button