مشرق وسطی

سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

شیعہ نیوز: سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی فلائی ناس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ائیرپورٹ پہنچا۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سعودی ائیرلائن کی پروازیں 2025 کے حج آپریشن کے لیے بحال کی گئی ہیں، سعودی ائیرلائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا شمالی غزہ میں انڈونیشی ہسپتال کا محاصرہ، مریضوں اور طبی عملے کی زندگیاں خطرے میں

سعودی ائیرلائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات چین کی ثالثی میں مارچ 2023 میں بحال ہوئے تھے، 2016 میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button