مشرق وسطی

سعودی جنگی طیاروں کا یمنی رہائشی علاقوں پر وحشیانہ کاروائی

شیعہ نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور صعده میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فارس کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب اور صعده کو 16 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

امریکہ اورسعودی اتحاد گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ مأرب کی جانب انصارالله کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

در ایں اثناء گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 162 مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button