سعودی عرب: امریکی ائیربیس ایک میزائل میں تباہ ہو جائے گی۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فوجی امور کی ایک روسی ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شہزادہ سلطان نامی امریکی ائیربیس میں جنگی جہازوں کا انبار لگائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف ایک بیلسٹک میزائل امریکہ کے ایف-15 اسکاڈرن کو تباہ کر سکتا ہے۔
روسی ویب سایٹ اویا نے جو براہ راست فوجی امور کے بارے میں رپورٹیں اور خبریں شائع کرتی ہے، سعودی عرب کی شہزادہ سلطان چھاؤنی میں تعینات امریکی جنگی طیاروں کی نمائش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسکاڈرن، میزائلی اور فضائی حملوں سے بری طرح تباہ ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں اس فوجی ائیربیس کی ایک سٹیلائٹ تصویر شائع ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے تقریبا 20 ایف-15 ای جنگی طیارے ایک دوسرے سے بہت نزدیک، اس ائیربیس پر کھڑے ہیں۔
ویب سایٹ اویا نے اس تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ سلطان ائیربیس میں اس طرح سے جنگی طیاروں کو کھڑا کرنے کی وجہ سے اس اسکاڈرن کے مکمل طور پر تباہ ہوجانے کا خطرہ ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس سے پہلے یمنیوں نے بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کام کے لئے صرف ایک ہی بیلسٹک میزائل کی ضرورت ہے۔
یہ ویب سایٹ لکھتی ہے کہ اگر ہم انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی سٹیلائٹ تصویر کے بارے میں فیصلہ کریں تو ہمیں کہنا چاہئے کہ امریکی فضائیہ نے احمقانہ فیصلہ کیا ہے اور سارے اسکاڈرن کو کھلی فضا میں کھڑا کر دیا ہے۔ یمن، سعودی عرب، امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ تصادم کے مد نظر بڑی آسانی سے شہزادہ سلطان ائیربیس پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فضائیہ نے چار جنوری کو رپورٹ دی تھی کہ شہزادہ سلطان ائیربیس پر ایف-15 جنگی طیارے تعینات ہیں۔ سٹیلائٹ تصویر سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 6 جنوری تک اس ائیربیس میں 12 جنگی طیارے تعینات تھے اور 11 جنوری کو ان کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی۔