مشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں جو بقول اس کے ایران اور قطر کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

ٹوئٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور قطر پر حملے نیز سعودی حکومت کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے والے تقریبا ساڑھے چار ہزار صارفین کے اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصر اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم ڈاٹ ڈیو کمپنی نے مختلف ناموں سے یہ اکاونٹ بنا رکھے تھے اور انہیں خاص جہت میں مینیج کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق اس نے مذکورہ کمپنی اور اس کے صارفین کے ذریعے بنائے گئے تمام اکاونٹ ہمیشہ کے لیے بند کردیئے ہیں۔

ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ اس نے سعودی حکومت کے میڈیا سیل سے تعلق رکھنے والے چھے ہزار دوسرے اکاؤنٹ بھی بند کردیئے ہیں جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی کا اکاونٹ بھی شامل ہے۔

سعود القحطانی بن سلمان کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جنہیں ترکی کے سعودی قونصل خانے میں ایک منصوبے کے تحت قتل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button