مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب اور بحرین کی ابو مہدی مہندس کی مجلس ترحیم پر پابندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ، بحرین اور سعودی عرب نے عراقی سفارت خانوں کو شہید ابو مہدی المہندس کی مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سفارتی ذریعے نے بدھ کے روز بتایا کہ امریکہ، سعودی عرب اور بحرین نے عراقی سفارت خانوں کو عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کی مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔

اس عراقی ذریعے نے رشا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں عراقی سفارت خانے کے علاوہ ڈیٹرویٹ شہر کے عراقی قونصل خانے میں بھی اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی اور امریکی سیکورٹی اہلکار بڑی تعداد میں سفارت خانے اور قونصل خانے کے باہر بھاری نفری میں تعینات ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ان تینوں ممالک کے ساتھ نزدیکی سیاسی تعلقات کے باوجود مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت دے دی۔

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے حشد الشعبی کے شہداء کی خدمات کو یاد کرنے کے لئے پروگراموں اور مجالس کے انعقاد کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button