مشرق وسطی

سعودی عرب اور امارات کی بھارت میں اربوں ڈالر کی منصوبہ بندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھارت کے مختلف علاقوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

سعودی عرب اور متحدہ امارات بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگائیں گے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں 70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 ارب ڈالر کے نئے اعداد و شمار متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سامنے آئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2018 میں اعلان کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سرمایہ کاری کے ذریعے ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کیا جانا ہے جہاں بھارتی مارکیٹ کے لیے یومیہ 6 لاکھ بیرل سعودی اور اماراتی خام تیل سپلائی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button