سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سینچری ڈیل کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قبائلی کونسل نے ایک بیان میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں بڑے شیطان امریکہ کے سینچری ڈیل کی مکمل مالی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی قبائلی کونسل نے کہا کہ یمنی عوام ، سینچری ڈیل کو سازشی معاملہ سمجھتے ہیں کیونکہ اس معاملے میں فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز اور اسرائیل کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل امریکی صدرٹرمپ نے تقریب میں اعلان کیاکہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور عمان کا ان کے حیرت انگیز کام کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے سفیروں کو آج ہمارے ساتھ اس تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا۔
سعودی عرب اور بعض دوسرے خلیجی ممالک کی طرف سے امریکہ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا گیا ہےمگر اردن ، ایران اور ترکی جیسے بڑے ممالک نے امریکی امن منصوبہ مسترد کردیا ہے۔