مشرق وسطی

سعودی عرب کا بھارتی اور یورپی افراد کو شہریت دینے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان دشمن بھارت سمیت یورپی ممالک کےافراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے بھارتی اور یورپی ذہین پیشہ ور افراد کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

شاہی حکم نامے کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی، کمپیوٹر سائنس، تیل، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ماحولیات، خلابازی، ہوا بازی، ثقافت، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کئی عشروں سے لاکھوں پاکستانی محنت مزدوری کررہے ہیں اور سعودی حکام انہیں شہریت دینے سے گریزاں ہیں۔ سعودی حکام سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچوں کو بھی شہریت نہیں دیتے لیکن پاکستان دشمن بھارت اور یورپی افراد کو شہریت دینے کیلیئے شاہی فرمان جاری کیئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button