
سعودی عرب کا تیل یمنی عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمنی عوام کی حمایت میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای، حکومت اور ایرنی عوام کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنی عوام کی مذمت کرنے کے بجائے یمن میں سعودی حکمرانوں کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور جرائم کی مذمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا تیل یمنی عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر یمنی فوج کے ڈرون حملوں کی بعض ملکوں کی جانب سے مذمت کئے جانے کے جواب میں کہا کہ اگر یمن پر جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس صورت میں جارح سعودی اتحاد کے خلاف جوابی کارروائی اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ سعودی اتحاد سے کہیں کہ یمن پر جارحیت بند اور یمن کا محاصرہ ختم کردے بصورت دیگر جو بھی یمنی عوام کے خون کی بے حرمتی کرے گا اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔