دنیاہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کا یمنی بازار پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے یمن کے صوبے صعدہ میں ایک بازار پر سعودی عرب کے حملے کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح صوبہ صعدہ کے منبہ نامی سرحدی علاقے میں ایک بازار پر سعودی اتحاد کے توپخانوں نے گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں بارہ ایتھوپیائی پناہ گزیں بھی شامل ہیں۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر لیز گرینڈی نے سعودی اتحاد کے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

لیز گرانڈی کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران منبہ کے اس بازار پر تیسری بار حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر کے آخر میں بازار پر ہونے والے حملے میں بھی دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے تھے۔

لیز گرانڈی نے بیانیہ میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے اس قسم کے حملوں نے انسانی حقوق کی پامالی کے تعلق سے بڑے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ افراد شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی جارحیت اور ناکہ بندی کی وجہ سے غریب عرب ملک یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button