مشرق وسطی

سعودی عرب کے فضائی حملوں میں متعدد یمنی شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں ایک بچے سمیت متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے تازہ ہوائی حملے اور گولہ باری میں ایک معصوم بچے سمیت کم سے کم تین بےگناہ شہری شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیارے نے شمالی یمن کے صوبے عمران کے حرف سفیان نامی علاقے میں ایک کار پر بمباری کردی جس میں دو افراد شہید ہوگئے۔

جارح سعودی اتحاد نے اسی کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، مغربی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر شدید گولہ باری کی جس میں ایک معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

سعودیوں کی اس وحشیانہ گولہ باری میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملے اور گولہ باری کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی پیش کش کی ہے جس کا اقوام متحدہ نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئر مین مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانا چاہئے کیونکہ اس سے یمن سے زیادہ سعودی عرب کو فائدہ پہنچے گا ۔انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو یمن کو بھی سخت ترین جوابی کارروائیوں کا حق حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button