مشرق وسطی

سعودی عرب کے ملک خالد ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی ڈرون نے ملک خالد ایئر پورٹ میں اسلحہ کے گودام اور فوجی وسائل کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی یمنی فورسز نے ابہا ، جیزان اور العسیر پر کئی ڈرون حملے کئے ہیں جس کے بعد آل سعود کی حکومت پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button