
سعودی عرب کے شہر جدہ میں بم دھماکہ، 4 افراد زخمی
شیعہ نیوز: سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم سے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے یہ تقریب فرانس کے سفارت خانے کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے قونصل خانے نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کے لئے وارننگ جاری کی اور کہا ہے کہ فرانس کا جو بھی شہری سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتا ہے اسے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارت کاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور غیر ملکی سفارت خانوں نے جس کے ملازمین اس پروگرام میں شریک تھے، اس حملے کو بزدلانہ اور غیر قابل قبول قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے ۔