
سعودی عرب کی وطن عزیز پر ایک اور کاری ضرب
شیعہ نیوز : دوستی کے لبادے میں چھپے پاکستان کےبدترین دشمن سعودی عرب کی وطن عزیز پر ایک اور کاری ضرب، اس بار ایسا زخم دیا ہے کہ پاکستان کےرگ رگ سے خون بہہ رہا ہے، جی ہاں، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدترین شکست کا سامنا کسی اور کی نہیں بلکہ اپنے نام نہاد ، مطلب پرست اور موقع پر ست دوست سعودی عرب کی وجہ سے کرنا پڑا ہے ۔امریکی اشارے پر سعودی عرب کے ایک ووٹ نہ دینے کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کی فنڈ نگ کےمعاملے میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے سے رہ گیا۔
پاکستان کے نامور نیوز اینکر اورتجزیہ کار محمد اسامہ غازی نے اپنے ایک وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں ہی پاکستان کے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کا فیصلہ ہوجاتا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور اس کی وجہ جان کر بہت سے لوگ یقین نہیں کریں گے کیوں کہ ایسا کسی اور کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے برادر دوست اسلامی ملک سعودی عرب کی وجہ سے ہوا ، کیوں کے سعودی عرب نے امریکہ کے کہنےپر پاکستان کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا۔
اسامہ غازی نے مزید کہاکہ چین ، ملائیشیا اور ترکی بھرپور طریقے سے پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے جس کی بناءپر پاکستان الحمداللہ بلیک لسٹ نہیں ہوا، امریکہ اور بھارت کی لاکھ کوششوں اوربھرپور سعودی تعاون کے باجود پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہا ، انشاءاللہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔
اسامہ غازی کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کیلئے بھرپورکوشش کررہاہے اور اپنا کیس مضبوط انداز میں تیار کرنے میں مصروف ہے، جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا تھایہ جاننے کیلئے کہ مسلسل پاکستان پر مسلسل نگاہ رکھی جائے اور دیکھا جائے کہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے کیا عملی اقدامات کررہا ہے ۔
اکتوبر 2020 میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے یا اسے وائٹ لسٹ میں شامل کرلیا جائےیعنی پاکستان کو ایک ایساملک قرار دیا جائے جہاں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت نہیں ہوتی یا پھر پاکستان کو شمالی کوریا اور ایران کی طرح بلیک لسٹ کرکے پاکستان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر قومی اسمبلی سے حالیہ دنوں میں ایک بل بھی پاس کروالیا ہے،جبکہ دہشت گرد تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ سفارتی سطح پر بھی اپنا مقدمہ لڑے، چین بھی پاکستان پر دباؤ ڈالتا رہاہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے۔
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں اپنا فیصلہ کن کردار اداکرنے والاووٹ ڈالنے سےامریکہ نے سعودی عرب کو اس لیئے روکا کہ اگر سعودی عرب پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیتا تو پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکل جاتا اور یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہوتی ۔ پاکستان جو کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مزاکرات میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے امریکہ نےافغانستان سے اپنے باحفاظت انخلاء کیلئےسعودی عرب سے ذریعے پاکستان پر دباؤبھی بڑھایا ہے۔