مشرق وسطی

سعودی عرب کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی ایران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

علی شمخانی نے اس ملاقات میں خلیج فارس اور علاقائی سطح پر امن و ثبات کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو خطے کے امن و ثبات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بھی ختم کردینا چاہیے۔

شمخانی نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں بھر پور تعاون کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جنگ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے اور سعودی عرب کو امریکی اور اسرائیلی آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں بن علوی نے بھی خطے میں امن و ثبات کو ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و ثبات قائم کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button