
استغفراللہ، جمعہ کے مبارک دن سعودی عرب میں شرمناک کام کیا جائے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود اور بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے شرمناک کاموں میں ایک اور شرمناک کام کا اضافہ کرلیا ہے۔ اب سرزمین وحی پر جمعہ کے مبارک دن شرمناک کام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک میں روشن خیالی اور تبدیلی کانعرہ لگا کر بڑی تبدیلیاں لارہے ہیں تاکہ وہ امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرسکیں اور اس کیلئے وہ شریعت محمدی سمیت سرزمین مقدس کی حرمت کا خیال بھی نہیں رکھ رہے۔
اب سرزمین وحی حجاز مقدس (سعودی عرب) میں جمعے کے مبارک دن ایک اور کنسرٹ دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا جس میں بھارتی فلمی اداکار و اداکارائیں پرفارم کرینگے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وردی والوں نے علامہ فضل عباس قمی کو اغواءکرکے لاپتہ کردیا، ویڈیو دیکھیں
اس کے علاوہ دنیا بھر سے فحش گلوکار اور رقاصائیں بھی اس کنسرٹ میں پرفارم کریںگی۔اور ان کنسرٹس میں شراب کا سر عام استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ریاض سیزن نامی میلہ جاری ہے جس میں یہ تمام کنسرٹ اور دیگر حرام کام انجام دیئے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ہی روشن خیالی کے نا م پر سعودی عرب میں کئی شراب خانے، سینیما اور نائٹ کلب کھولے جاچکے ہیں جبکہ نیوم نامی ایک جدید شہر بھی بنایا جارہا ہے جہاں ایسی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔