مشرق وسطی

سعودی عرب میں جیزان پر یمنی فوج کا جوابی میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کی رات بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ بدر ایف قسم کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کی رات بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ بدر چار قسم کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں بدھ کی رات جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں الموسم کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ بدر ایف قسم کے بیلسٹک میزائل سے الموسم کے علاقے میں کئے جانے والے اس حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے چند گھنٹے قبل بھی جنوبی سعودی عرب کے نجران کے علاقے رجلا میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بدر ایف بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی ابھی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیر دفاع ناصر العاطفی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ملک پر جارحیت کرنے والے تمام غیر ملکی فوجیوں کے لئے جہنم کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

دریں اثنا یمن کی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب سے ملے سینتیس اسٹریٹیجک علاقوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button