
سعودی عرب میں کلمہ طیبہ کی بے حرمتی، ویڈیو وائرل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرزمین کعبۃاللہ پر قابض آل سعود کی شرمناک حرکت،سعودی عرب میں سرکاری سطح پر کلمہ طیبہ ک بے حرمتی کردی گئی۔
سرزمین وحی و سرزمین کعبۃ اللہ حجاز مقدس (سعودی عرب) پر قابض آل سعود کا ایک اور شرمناک کام۔ جمعے کے مبارک دن ریاض میں بیہودہ کنسرٹ کا میلہ لگایا گیا اور اس میلے میں بیہودہ رقص کے دوران کلمہ طیبہ لکھا ہوا سعودی پرچم بھی لہرایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سرزمین وحی پرفحاشی کی ترویج، عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک
آل سعود بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی شعائر کی توہین کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرزمین کعبہ اور سرزمین وحی پر بیہودگی اور فحاشی کا ایک اور کنسرٹ کرواڈالا اور اس بار یہ بیہودہ کام جمعے کے مبارک روز انجام دیا گیا ہے۔ساتھ ہی کلمہ طیبہ کی بے حرمتی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ بدنام زمانہ ریاض سیزن میں دنیا بھر سے فحش گلوکار و رقاصائیں بلائی جاتی ہیں ساتھ ہی ان محفلوں میں شراب اور دیگر حرام کاموں کی بھی کھلی چھٹی دی جاتی ہے اور اس سب کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےروشن خیالی کا نام دیا جاتا ہے۔
امت مسلمہ کی جانب سے آل سعود کے ان حرام کاموں اور اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین پر خاموشی اس کام کے مزید بڑھاوے کا سبب بن رہی ہے۔