مشرق وسطی

سعودی عرب میں سلامتی کے نام پر ایک ہزار سے زائد یمنی قید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو سیکیورٹی معاملات کے بہانے گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

روزنامہ الوطن کے مطابق وزارت داخلہ کی جاری کردہ فہرست سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سلامتی کے بہانے مختلف جیلوں میں بند چار ہزار دو سو ایک قیدیوں میں ایک ہزار اٹھائیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کے نام پر آل سعود کی سیکورٹی جیلوں میں بند بائیس قیدی ایسے بھی ہیں جنکی شہریت معلوم نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی جیلوں میں سلامتی کی آڑ بند غیر ملکیوں میں زیاد تعداد یمنیوں کی ہے۔سعودی عرب میں سلامتی سے متعلق جرائم کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے سعودی عرب میں حکومت پر تنقید اور اعتراض کرنے والے ہزاروں افراد کو سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی جیسے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد اور جیلوں میں ایذارسانی کے واقعات میں وحشت ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button