مشرق وسطی

سعودی عرب میں یمنی فوج کا حملہ، درجنوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیرمیں ابواب الحدید علاقہ میں نئے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران درجنوں سعودی اور سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز کے علاقے وازعیہ میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یمنی عوام کی مزاحمت اور استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button