مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کو دبانے کا سلسلہ جاری، بڑے پیمانے پر فوجی افسران کی گرفتاریاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں سابق ولی عہد محمد بن نائف کی حمایت کے شبہے میں درجنوں فوجیوں، فوجی افسران اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ویکی لیکس کے مطابق، ولی عہد محمد بن سلمان کو شبہ ہے کہ سابق ولی عہد کے حامی فوجی افسران اور وزارت داخلہ عہدیدار ان کے خلاف بغاوت کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل دوسو سات فوجیوں کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن ان کی گرفتاری کی اصل وجہ یہ تھی کہ ان لوگوں پر سابق ولی عہد سے وفاداری کا شبہ تھا۔

سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف اور ان کے چچا احمد بن عبدالعزیز پانچ مارچ دوہزار بیس سے جیل میں ہیں اور ان پر ملک سے غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button