مشرق وسطی

سعودی اتحاد اور امارات کو پوری طاقت سے جواب دیں گے: انصاراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے سعودی اتحاد کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباریوں میں درجنوں عام شہریوں کی شہادت کے بعد یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی قوم ان جارحیتوں کا پوری طاقت سے جواب دے گی۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے یمن کے عام شہریوں پر سعودی اتحاد کے حملوں پر رد عمل ظاہر کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ صنعا کی جیل میں قیدیوں اور الحدیدہ و صنعا میں عام شہریوں کا قتل عام اور عام شہری تنصیبات پر جارح ممالک کے حملوں کی وجہ سے یمن کے عوام سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ارادے کمزور ہوں گے۔

محمد عبد السلام کا کہنا تھا کہ ان جرائم کی وجہ سے ہماری قوم، جتنا بھی ممکن ہوگا اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گی۔

یہ وارننگ ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد کے تازہ حملوں میں 65 افراد شہید اور 112 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button