Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
امریکہ اور قطر کے درمیان اسلحے کی فروخت سے سعودی عرب اور امارات ناراض - شیعہ نیوز پاکستان
دنیامشرق وسطی

امریکہ اور قطر کے درمیان اسلحے کی فروخت سے سعودی عرب اور امارات ناراض

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امریکا اور قطر کے درمیان اسلحوں کے معاہدے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ناراض۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا نے قطر کو جدید ترین ملٹری ڈرونز 500 ملین ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آئندہ مہینے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس معاہدے کو لے کر بائیڈن حکومت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے اطلاع دی ہے کہ پینٹاگون 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے ڈرون معاہدے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکی محکمہ خارجہ قطری حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے۔

ٹی وی چینل نے تین حکومتی عہدیداروں اور امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیا لیکن اس نے براہ راست ان عہدیداروں کے نام اور شناخت کی نشاندہی نہیں کی۔

اس امریکی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوحہ نے سب سے پہلے گزشتہ سال واشنگٹن سے MQ-9 REAPER مسلح ڈرونز کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس مطالبہ کو مسترد کردیا گیا اور قطر نے دوبارہ ان ڈرونز کی خریداری کا مطالبہ کیا اور اس پر زور دیا۔

این بی سی نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب جیسے اپنے کچھ اتحادیوں کی ناراضگی سے پریشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button