مشرق وسطی

سعودی عرب نے فریقین سے برداشت کا مظاہرہ کرنیکی اپیل کردی

شیعہ نیوز: اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے پر سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنا ردعمل دیا۔ جس میں ریاض نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔ ریاض کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم علاقے میں عسکری محاذ آرائی و اشتعال انگیزی میں اضافے اور اس کے نتائج سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ سعودی عرب نے دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت پر صیہونی حملے کے خلاف تہران کے قانونی دفاعی حق کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں فریقین سے برداشت کا مظاہرہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خطے اور اس کی عوام کو جنگ کے خطرے سے محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی رژیم پر ایران کے وسیع حملے کو علاقائی تناؤ میں شدید اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے فوری طور پر اس کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور خطہ دیگر کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button